۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
ب

حوزہ / حجت الاسلام صدیقی نے کہا: اربعین واک عقلانیت، مؤلفۂ قلوب اور دنیائے اسلام کے امور کی اصلاح کا باعث ہے اور یہ اس وقت وہ بنیادی محور ہے جو طاغوتوں اور فرعونوں کو خوف میں مبتلا کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار سے گفتگو کے دوران اسلامی آزاد یونیورسٹی کاشان کے ثقافتی ڈائریکٹر حجت الاسلام ماشاء اللہ صدیقی نے کہا: اربعین واک معرفۃ الولایۃ کی جھلک اور محبتِ اہل بیت (ع) کا بہترین مظہر ہے جو حسین بن علی (ع) کے عاشقوں کے قلوب میں جلوہ گر ہے۔

انہوں نے کہا: یہ محبتِ اہل بیت (ع) معرفت سے بھی سرشار ہے جو امام حسین (ع) کے محبین اور عاشقان کو قرب الی الله تک پہنچاتی ہے۔ خدا اور رسول اکرم (ص) اور امیرالمومنین اور امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کے قریب ہونے کا واحد راستہ ان کی موالات و پیروی اور محبت میں منحصر ہے۔

حجت الاسلام صدیقی نے مزید کہا: اربعین واک عقلانیت، مؤلفۂ قلوب اور دنیائے اسلام کے امور کی اصلاح کا باعث ہے اور یہ اس وقت وہ بنیادی محور ہے جو طاغوتوں اور فرعونوں کو خوف میں مبتلا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن اس حسینی عشق و جوش و جذبے میں کبھی رکاوٹیں ڈالا کرتے، کبھی زائرین کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیتے اور آج میڈیا کی طاقت سے حسین بن علی (ع) اور ان کے شہید ساتھیوں اور عاشق پیروکاروں کے جهادی تفکر اور اندیشہ کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں، حالانکہ وہ سب اس آیت کریمہ کے مصداق ہیں کہ "یُریدُون لِیطفئوا نُورالله وَالله مُتمُّ نُوره وَ لو کَرِه الکافِرون" یعنی خداوند متعال فرماتا ہے کہ "یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ (پھونکوں) سے بجھا دیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو کامل کر کے رہے گا اگرچہ کافر لوگ ناپسند ہی کریں"۔ (سورہ صف: آیت 8)۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .